سندھ

بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں، صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئےکام کر رہے ہیں۔شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں، صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئےکام کر رہے ہیں۔شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے تل ابیب سے روابط ملک دشمن قوتوں کی ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاست نہیں بلکہ صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئےکام کر رہے ہیں۔شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے روابط ملک دشمن قوتوں کی ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے قومی مفادات پر سمجھوتہ ہے، بانی پی ٹی آئی چینی صدر کا دورہ سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک تل ابیب میں بیٹھا ہوا ہے، پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے، بین الاقوامی لابنگ کیلئے تل ابیب میں پی ٹی آئی کے ہینڈلر متحرک ہیں، پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پرملک دشمن مفادات کو ترجیح دیتی ہے، پاکستانی نژاد صادق خان کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی توثیق بانی پی ٹی آئی اسرائیل گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You