سندھ

بانیِ متحدہ عرب امارات شیخ زاید بن سلطان النہیان کو تاریخی اور بے مثال نغماتی خراجِ تحسین

*بانیِ متحدہ عرب امارات شیخ زاید بن سلطان النہیان کو تاریخی اور بے مثال نغماتی خراجِ تحسین*

*بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ سونیا مجید کا”سلام“ نغمہ شیخ زاید بن سلطان النہیان کے لیےعقیدت،محبت اور احترام کا بھرپور اظہار ہے*

*سلام نغمہ پاکستانی، ایشیائی کمیونٹی کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دیرینہ تعلقات،محبت،باہمی احترام کی علامت ہے،سونیا مجید*

دبئی (رپورٹ: جاوید صدیقی) متحدہ عرب امارات کے 54 ویں یومِ اتحاد کے موقع پر خطے کی ثقافتی تاریخ میں ایک غیر معمولی سنگِ میل رقم ہوا ہے۔ پہلی بار ایک پاکستانی گلوکارہ نے بابائے قوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام ایک باقاعدہ نغماتی خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وہ قائد جن کی بصیرت نے ایک صحرا کو دنیا کے کامیاب ترین اور پرامن معاشروں میں بدل دیا۔بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ سونیا مجید کی آواز میں سلام کے عنوان سے جاری نغمہ صرف ایک فن پارہ نہیں بلکہ قائدِ اوّل کے لیے عقیدت، محبت اور احترام کا بھرپور اظہار ہے۔ اس کے اشعار اور دھن شیخ زاید کے اُس تاریخی کردار کو سراہتے ہیں جس نے اتحاد، ترقی، انسانیت اور رواداری کو اس خطے کی بنیاد بنایا۔سونیا مجید کی آواز اس تخلیق کو وقار اور تاثیر فراہم کرتی ہے جبکہ اس کا ادبی و فکری ڈھانچہ عمرانہ مجید نے تحریر، تخلیق اور پروڈیوس کیا ہے۔ موسیقی کی ترتیب سمران وارسی نے نہایت نفاست اور وسعتِ احساس کے ساتھ دی ہے، جو نغمے کو ایک شاندار قومی اور جذباتی جہت عطا کرتی ہے۔ایک ایسا جذبہ جو دہائیوں سے دونوں ممالک کے عوام کو جوڑے ہوئے ہے۔عید الاتحاد کے موقع پر جاری ہونے والا یہ خراجِ تحسین اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ شیخ زاید کا وژن آج بھی ہر دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلیں بھی اُس نام کو عزت و احترام سے یاد کرتی رہیں گی جس نے اس قوم کی تعمیر کی بنیاد رکھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You