کرائمز

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 6 کاروائیوں

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 6 کاروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 24 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 255.200 کلو گرام منشیات برآمد۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں کینیڈا بھجیے جانے والے پارسل سے 300 گرام افیون برآمد۔

فیصل بس ٹرمینل اسلام آباد کے قریب 3 ملزمان کے قبضے سے 2.5 کلو ہیروئن، اور 2.4 کلو چرس اور 1 کلو آئس برآمد۔

یونیورسٹی روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 56 کلو چرس برآمد۔ ملزم گرفتار۔

ٹول پلازہ روڈ، مانسہرہ کے قریب گاڑی سے 18 کلو چرس برآمد ملزم گرفتار۔

گڑھ موڑ روڈ، مظفر گڑھ کے قریب ٹرک میں سوار 2 ملزمان کے قبضے سے 7 کلو آئس برآمد۔

لورالائی میں ڈی جی خان روڈ کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 168 کلو ہیروئن برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You