ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی شیر خان کا آر ایچ سی دور میرا ضلع تورغر کا دورہ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی شیر خان کا آر ایچ سی دور میرا ضلع تورغر کا دورہ۔
دورے کے دوران میڈیکل عملہ ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا۔علی شیر خان
تورغر(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کمشنر تورغر کی ہدایات کی روشنی میں، آج علی شیر خان خلیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) نے ار ایچ سی دور میرا ضلع تورغر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران میڈیکل عملہ ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا۔موجودہ حالات میں علاقے میں وائرل امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ار ایچ سی عملہ چند ادویات کی شدید قلت کا سامنا کر رہا ہے۔بروقت اور مؤثر علاج کو یقینی بنانے کے لئے،دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کو ہدایت دی جاتی ہے کہ ار ایچ سی دور میرا کی ضروریات کے مطابق ادویات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔فارمیسی کا بھی معائنہ کیا گیا۔مزید برآں، زرزرے، تا جُدبہ مرکزی شاہراہ کے ساتھ موجود کلورٹس اور پانی کے نکاس کی نالیوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔گزشتہ شام ہونے والی شدید بارش سے پانی کے بہاؤ، ڈھانچے کی حالت، اور ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات کیگئ۔



