ایچ ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے جٹھہ ہتھیال ضلع راولپنڈی میں ہومیوپیتھک ویلفیئر میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ایچ ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے جٹھہ ہتھیال ضلع راولپنڈی میں ہومیوپیتھک ویلفیئر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا



حقوق العباد میں بیمار کی تیمارداری کرنا اور دوا دینا اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر واصف حسین
راولپنڈی (محمد زاہد خورشید) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہومیوپیتھک ویلفیئر میڈیکل کیمپ کا انعقاد جٹھہ ہتھیال ضلع راولپنڈی میں کیا گیا. یہ کیمپ ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ صدر HDF پاکستان، ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری HDF پاکستان، ڈاکٹر فدا حسین فنانس سیکریٹری HDF پنجاب, ڈاکٹر بخت صدر فیمیل ونگ HDF پنجاب، ڈاکٹر صائمہ زمان صدر فیمیل ونگ HDF راولپنڈی کی جانب سے 1 جون 2025 بروز اتوار لگایا گیا۔ ان کے ساتھ معاون ڈاکٹرز
ڈاکٹر شاہد حنیف، ڈاکٹر افتخار احمد شاہد، ڈاکٹر انعام الحق، ڈاکٹر عامر اقبال، ڈاکٹر آصف الرحمن، ڈاکٹر کوثر شاہین اور ڈاکٹر فرحت اس کیمپ میں شامل تھے، معاونت پاکستان مرکزی مسلم لیگ PP 10 اس کیمپ میں عوام کو ہومیو طریقہ علاج کی آگاہی دی گئی اور 180+ مریضوں کا فری چیک اپ کے بعد فری ادویات بھی دی گئیں۔



