
ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کو مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے فلائٹ نمبر QR631 سے دوحا فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم ویاب علی کے خلاف انسداد دہشتگردی ونگ مقدمہ درج تھا۔
ملزم کے خلاف دہوکہ دہی اور جعلی سازی کرتے ہوئے پاسپورٹس بنانے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔بعد ازاں ملزم کو انسداد دہشتگردی ونگ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔



