
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی شاندار کاروائی، جواں سالہ لڑکے شاہزیب کے قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 مرکزی ملزمان گرفتار،آلہ قتل بر آمد
سنگین وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی سوہاوہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او سوہاوہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،
پولیس تھانہ سوہاوہ نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا،
گرفتار ملزمان کی شناخت خاور اور کاظم کے ناموں سے ہوئی ہے،
ملزمان خاور اور کاظم نے علی کی ایماء پر 01 ماہ قبل جواں سالہ نو بیاہتا شاہزیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،
واقعہ کبوتر بازی پر سابقہ رنجش کی وجہ سے پیش آیا ، وقوعہ کے روز مقتول اپنے ننھیال آیا ہوا تھا،
دوران ریمانڈ ملزمان سے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد ہو چکا ہے،
ملزمان کو پراسیکیوشن کی ہدایات کی روشنی میں دستیاب بہترین شواہد کی مدد سے چالان عدالت کیا جائے گا،
سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو بھر پور شاباش،



