جہلم
ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،سال 2023 سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،سال 2023 سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمہ گرفتار،بھاری مقدار میں چوری شدہ گھریلوں سامان برآمد
تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرمہ کو گرفتار کر لیا،
مجرمہ سے چوری شدہ گھریلوں سامان 02 عدد بیڈ بمہ گدے،پردے،02 عدد اے سی،فریج،آؤون،واشنگ مشین ،پنکھا،گیزر ،چولہا سلنڈر اور ایل سی ڈی برآمد کر لی گئی،
مجرمہ سے برآمدگی کا کل تخمینہ 20 لاکھ روپے بنتا ہے،
مجرمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



