جہلم

ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی فوری کارروائی، بھائی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا فوری ایکشن،مقدمہ درج ملزم گرفتار

ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی فوری کارروائی، بھائی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے زنجیروں میں قید رکھنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی بھائی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے اسے زنجیروں میں قید رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،

اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچی، متاثرہ شخص کو زنجیروں سے آزاد کرایا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے،

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

*کسی بھی شہری کے ساتھ غیر انسانی اور غیر قانونی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You