جہلم

ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی بڑی کاروائی

جہلم(ملک وسیم اختر ) ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی بڑی کاروائی، 04 شہریوں کے قتل کے مقدمہ میں ملوث 07 سفاک ملزمان گرفتار ، ملزمان سے آلات قتل برآمد

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے وقوعہ کے روز خود جائے وقوعہ کا دورہ کر کے ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،

گرفتار ملزمان میں فیصل، جمیل، ظہیر، مرتضٰی، مجتبٰی، ہارون اور یاسر شامل ہیں،

ملزمان نے چند روز قبل ذاتی رنجش کی وجہ سے مقتولین ابرار حسین، مسترشد، عدیلہ کنول اور سکینہ کو قتل کیا تھا،

ملزمان کو جدید سائنسی طریقہ کار سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا،

ملزمان سے دوران بر ریمانڈ جسمانی آلات قتل اسلحہ ناجائز رائفل 222، رائفل کلاشنکوف اور 05 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے،

ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی کےلئے سنگ میل ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کو شاباش

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You