جہلم

ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک عمران امجد کی پولیس ٹیم کے ہمراہ اہم کارروائی، جعلی ڈکیتی کا ڈراپ

:ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک عمران امجد کی پولیس ٹیم کے ہمراہ اہم کارروائی، جعلی ڈکیتی کا ڈراپ سین، دو ملزمان گرفتار، رقم برآمد
جہلم:(عبدالرحمن قادری )ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک عمران امجد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل درج ہونے والے ڈکیتی کے مقدمے کا ڈراپ سین کر دیا۔ پولیس نے واردات کا ڈرامہ رچانے والے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر کے ایک لاکھ 40 ہزار روپے نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مدعی مقدمہ ایک نجی کوریئر سروس کا ملازم ہے، جس نے کمپنی کی رقم خرد برد کرنے کے لیے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر سرقہ بالجبر کی جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچایا اور تھانہ سٹی میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کروا دیا۔
تفتیشی ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے قرضہ اتارنے کے لیے اپنے ساتھی کے ہمراہ جعلی واردات کا منصوبہ بنایا تھا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ہتھیائی گئی رقم ایک لاکھ 40 ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You