جہلم
ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، غلط پارکنگ پر چالان کیے جانے پر پولیس اہلکاروں

ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، غلط پارکنگ پر چالان کیے جانے پر پولیس اہلکاروں سے گالی گلوچ، لڑائی جھگڑا کرنے اور سڑک بند کر کے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے 03 ملزمان گرفتار،
ملزمان نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غلط پارکنگ کی جس پر چالان ٹکٹ جاری کیا گیا ملزمان نے روڈ پر شور شرابہ اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ گلی گلوچ کرنا شروع کر دیا ملزمان نے عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا کیں جس پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا،ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، امن عامہ میں خلل ڈالنے اور سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



