اہم خبریںپاکستان

ایسے دور میں جی رہے ہیں جس کا چہرہ ٹیکنالوجی بنا رہی ہے۔بلاول بھٹو

ایسے دور میں جی رہے ہیں جس کا چہرہ ٹیکنالوجی بنا رہی ہے۔بلاول بھٹو

موسمیاتی تبدیلی، ڈیٹا پروٹیکشن اور معاشی عدم مساوات اس دور کے چیلنج ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کی کانووکیشن سے خطاب

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم ایسے عہد میں زندگی گزار رہے ہیں جس کا چہرہ ٹیکنالوجی بنا رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جام شورو میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی، ڈیٹا پروٹیکشن اور معاشی عدم مساوات اس دور کے چیلنج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے عہد میں زندگی گزار رہے ہیں جس کا چہرہ ٹیکنالوجی بنا رہی ہے، ڈیجیٹل ڈس انفارمیشن، فیک نیوز اور سائبر کرائمز بھی اس عہد کے بڑے چیلنج ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، نوجوانوں کے راستے سے رکاوٹیں ہٹائیں، مدد کریں اور ہاتھ تھامیں، وادی سندھ کی تہذیب ہزاروں سال پہلے بھی بہت ترقی یافتہ تھی، موئن جو دڑو میں جدید ترین شہری انفرا اسٹرکچر موجود تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You