انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں کرنے کا اعلان

ایران کا آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں کرنے کا اعلان۔

پاسداران انقلاب بحری فورس کی مشقیں آبنائے ہرمُز میں یکم اور 2 فروری کو ہوں گی۔

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمُز میں بحری مشقوں کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب بحری فورس کی مشقیں آبنائے ہرمُز میں یکم اور 2 فروری کو ہوں گی۔سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشات پائے جا رہے ہیں۔آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم تیل برآمدی گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، جو سعودی عرب، ایران، عراق اور متحدہ عرب امارات جیسے بڑے خلیجی تیل پیدا کرنے والے ممالک کو خلیج عمان اور بحیرۂ عرب سے جوڑتی ہے۔اس سمندری پٹی کے ایک طرف امریکا کے اتحادی عرب ممالک تو دوسری طرف ایران ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You