اہم خبریںخیبرپختون خواہ

اڈیالہ کا قیدی سزا پوری کرکے ہی آزاد ہوگا۔فیصل کریم کنڈی

اڈیالہ کا قیدی سزا پوری کرکے ہی آزاد ہوگا۔فیصل کریم کنڈی

صوبائی حکومت کا اصل ایجنڈا صرف یہ ہے کہ قیدی کو کس طرح رہائی دلائی جائے۔گورنر خیبرپختونخوا کی میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں موجود قیدی اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد ہی رہا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اصل ایجنڈا صرف یہ ہے کہ قیدی کو کس طرح رہائی دلائی جائے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق قیدی سزا پوری کیے بغیر آزاد نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی قیدی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے تو مریض کا علاج کرانا کوئی غلط بات نہیں۔گورنر نے وادی تیراہ میں آپریشن سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تیراہ میں ہر سال سردیوں کے موسم میں لوگ نقل مکانی کرتے ہیں اور اس وقت وہاں صرف لفظی جنگ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اس مد میں 4 ارب روپے مختص کیے ہیں اور آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق 50 سے 60 فیصد افراد ممکنہ آپریشن کے خدشے کے باعث نقل مکانی کر چکے ہیں، جبکہ ماضی میں سردیوں کے دوران بچوں کے ساتھ تقریباً 30 فیصد لوگ نقل مکانی کیا کرتے تھے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں ہر جگہ کی جاتی ہیں، چاہے کسی کو پسند آئے یا نہ آئے، چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان تک جہاں بھی دہشتگرد موجود ہوں گے وہاں آپریشن کیا جائے گا۔آخر میں گورنر خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ دو پارٹیاں بنا لے، جن میں سے ایک کا نام تحریکِ انتشار بھی رکھا جا سکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You