جہلم

انچارج چوکی سٹی دینہ (علاقہ تھانہ دینہ ) اور ٹیم کی احسن کارروائی،11 سالہ گمشدہ بچہ جو نہ بول

انچارج چوکی سٹی دینہ (علاقہ تھانہ دینہ ) اور ٹیم کی احسن کارروائی،11 سالہ گمشدہ بچہ جو نہ بول سکتا تھا اور نہ سن سکتا تھا بحفاظت تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا،

چوکی سٹی دینہ (علاقہ تھانہ دینہ) پولیس کو ایک لاوارث بچہ ملا جو نہ بول سکتا تھا اور نہ سن سکتا تھا،چوکی سٹی دینہ کے عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے سے اشاروں کی مدد سے بات چیت کی اور اہم معلومات حاصل کیں، جس کی بنیاد پر بچے کے لواحقین تک رسائی حاصل کر کے بچے کو خیریت کے ساتھ ان کے حوالے کر دیا گیا،

لواحقین نے پولیس کی فوری مدد، جذبہ خدمت اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا،

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ممکن مدد کرنا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور عوام کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You