
ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں انسپکٹر ملک محمد آصف ڈسٹرکٹ سیکیورٹی اینڈ انٹیلیجنس آفیسر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں انسپکٹر ملک محمد آصف ڈسٹرکٹ اینڈ انٹیلیجنس آفیسر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انچارج برانچز ڈی پی او آفس جہلم نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے انسپکٹر ملک محمد آصف کو محکمہ پولیس سے ایک پروقار طریقے سے رخصت کیا گیا اور انکی آئندہ زندگی صحت و سلامتی اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ان کی جہلم پولیس کے لیے دی گئی خدمات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ دی۔


ریٹائر ہونے والے انسپکٹر نے اتنے اچھے انداز میں محکمہ پولیس سے رخصت کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔




