شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں ناجائز اسلحہ و منشیات فروشاں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تفصیلات کے مطابق:
انسپکٹر محمد نواز ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 7 کس منشیات فروش گرفتار کر لیے۔
ملزمان کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز، 2 کلو 540 گرام چرس، 40 لیٹر شراب اور رقم مبلغ 5 ہزار 940 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم کو شاباش
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



