انجمن آرائیاں پاکستان سندھ دکھی انسانیت کی خدمت کےجزبےسےسرشار

انجمن آرائیاں پاکستان سندھ دکھی انسانیت کی خدمت کےجزبےسےسرشار
کراچی بھرکےتمام علاقوں میں مقیم مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم




کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
انجمن آرائیاں پاکستان سندھ دکھی انسانیت کی خدمت کےجزبےسےسرشار،انجمن آرائیاں پاکستان سندھ کےتحت ہرسال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں آرائیں دسترخوان سےکراچی کےعلاقے کورنگی،لانڈھی،فیوچرمانسہرہ کالونی،شیرپاؤ،گلشن حدید،
شاہ لطیف ٹاؤن،قذافی ٹاؤن،گلستان جوہر،
گلشن اقبال،بلدیہ ٹاؤن،منظورکالونی،شیرشاہ،
ڈیفنس،بھٹائی کالونی،گڈاپ ٹاؤن،گلشن معمار ودیگر حلقہ جات کوآرائیں دسترخوان سےغریب اورمستحق افرادکےلیےراشن دیاگیا،راشن تقسیم کےدوران صدرانجمن آرائیاں پاکستان سندھ افتخارآرائیں نےصحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ مزکورہ علاقوں میں مقیم غریب اورمستحق خاندانوں میں ماہ رمضان کی خوشیوں کودوبالا کرنےکیلیےانجمن آرائیاں پاکستان سندھ کی جانب سے راشن تقسیم کیاگیا ہے،افتخارآرائیں نےمزیدکہاکہ غریب اورمستحق لوگوں کےغمزدہ چہروں پرمسکراٹیں بکھیر کردل کو سکون ملتا ہے،اس موقع پرجنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں پاکستان سندھ نصیرآرائیں نےکہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکےجوسکون ملتا ہے،وہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا،جب آپ لوگوں کےآنسوسمیٹتےہیں،تو اس پر اللہ پاک کاشکر اداکرنا چاہیے،کہ اللہ پاک نےآپ کومخلوق کی خدمت کے لیے چناہے،دوران سروے آنےوالی مستحق فیملیزکا کہنا تھا کہ انجمن آرائیاں پاکستان سندھ ہر سال ہماری راشن کی صورت میں بھرپور مددکرتی ہے،نصیرآرائیں نےمزیدکہاکہ ہم لوگ جھولی اٹھاکرانجمن آرائیاں پاکستان سندھ کہ تمام عہدےدران اورہرایک ورکرکےلیےدعاگوہیں کہ انجمن آرائیاں پاکستان سندھ ترقی کرئےتاکہ یہ ملک بھر کے مستحق خاندانوں کی مددکرسکیں،ایک مستحق فیملی نے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ جتنی عزت سے انجمن آرائیاں سندھ ہر مستحق کو راشن تقسیم کرتی ہےوہ لفظوں میں بتایانہیں جاسکتااس تنظیم کی جتنی تعریف کی جائےوہ کم ہےایک اور بزرگ کا کہنا تھا انجمن آرائیاں سندھ کی دکھی انسانیت کے لیےخدمت لازوال ہے،



