انجمن آرائیاں سندھ پاکستان زیر اہتمام یوم تشکر کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا





انجمن آرائیاں سندھ پاکستان زیر اہتمام یوم تشکر کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب کا اہتمام مرکزی آفس فلک ناز ویو کراچی میں کیاگیا
کراچی(بیوروچیف: عاصم آرائیں جہلمی)
انجمن آرائیاں سندھ پاکستان زیر اہتمام یوم تشکر کے سلسلے میں مرکزی آفس فلک ناز ویو کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تلاوت قرآن کی سعادت میاں عبدالخالق آرائیں نے کی، تلاوت قرآن کی تلاوت کے بعد تقریب کا آغاز کیا گیا، تقریب میں 10 مئی کو بھارت کی طرف سے کی جانے والی جنگی جارحیت کے مقابلے میں افواج پاکستان اور پوری قوم کو ملنے والی عظیم الشان فتح پر انجمن آرائیاں سندھ کے عہدے دران سمیت دیگر تقریب میں ائے ہوئے مہمانوں نے مبارکباد پیش کی، اور افواج پاکستان کی بہادری اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر اعادہ پیش کیا، کہ آئندہ بھی دشمنان پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی کاروائی پر نہ صرف افواج پاکستان بلکہ پوری قوم ایک سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی جس میں ارائیں برادری سب سے اگلی صف میں افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، تقریب میں چیئرمین انجمن آرائیاں سندھ پاکستان قمر رضا شوکت آرائیں،صدر چوھدری افتخار احمد آرائیں، جنرل سیکرٹری نصیر احمد آرائیں نے افواج پاکستان سے اظہار تشکر کے سلسلے میں کیک کاٹا، تقریب میں چیئرمین قمر رضا شوکت آرائیں، صدر افتخار آرائیں، سینیئر نائب صدر عبدالخالق آرائیں، جنرل سیکرٹری نصیر احمد آرائیں،جوائنٹ سیکرٹری طارق آرائیں، انفارمیشن سیکرٹری میاں اشفاق مجید آرائیں، سینیئر ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری ، فنائس سیکرٹری ریاض آرائیں، ایگزیکٹو ممبر مسلم پرویز آرائیں، سوشل سیکٹری رضوان شاہد آرائیں، ایگزیکٹو ممبر چوھدری فضل حق آرائیں، ایگزیکٹو ممبر لیاقت علی آرائیں، ایگزیکٹو ممبر شاہد حسین آرائیں ، محمد اقبال آرائیں ، سابق ممبر ایگزیکٹو سہیل حنیف آرائیں ، سینیئر ممبر میاں عبدالجبار
آرائیں، شمس الحق آرائیں، چوہدری خالد محمود آرائیں، انجمن آرائیاں حلقہ شیرشاہ کے جنرل سیکرٹری رمضان آرائیں، انچارج آرائیں دسترخوان اصغر
آرائیں سمیت انجمن آرائیاں سندھ کے دیگر حلقہ جات کے عہدےدران نے شرکت کی، تقریب میں أے ہوئے تمام مہمانوں کے لیے انجمن آرائیاں سندھ کے عہدےدران کی جانب سے لنچ کااہتمام کیاگیا، تقریب کے اخر میں ملک پاکستان کی سالمیت اور انجمن آرائیاں سندھ سمیت پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعاکروائی گئی۔




