الحیات گروپ کی سوھاوہ میں اپنی برانچ کی افتتاحی تقریب دیس پردیس مارکی میں

الحیات گروپ کی سوھاوہ میں اپنی برانچ کی افتتاحی تقریب دیس پردیس مارکی میں


سوھاوہ(بابر کیانی)
افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک حافظ محمد صہیب الحسن سن آف محمد سعید ممبر الحیات گروپ نے کیا اور
نعتِ رسول مقبول دانیال کیانی سن آف بابر کیانی برانچ مینیجر الحیات گروپ نےادا کی
سی ای او *جہانزیب عالم* اور ڈائریکٹر *محمد زاہد رانا* اور تمام سینئر ممبران الحیات کی شرکت جس میں کمپنی کے سی ای او *جہانزیب عالم* کا کہنا تھا کہ ھم آپ کے خوابوں کی تعبیر کرنے سوھاوہ آگئے ہیں اب آپکا خوبصورت مستقبل آپکے اپنے ھاتھ میں ھے
محمد زاھد رانا ڈائریکٹر الحیات گروپ کا کہنا تھا اب کچھ بھی ناممکن نہیں خوف پر قابو پاکر ھی ترقی حاصل کی جاسکتی ھے۔ھمارے تعلیمی نظام میں ھم نے نوکر ھی پیدا کئے ۔جتنا بڑا سکول اتنا بڑا نوکر۔بزنس کی طرف آئیں ھم آپ کی دہلیز پر کامیابی لے آئے ہیں
مس سعدیہ سینئر لیڈر و کاریں اچیور اور سوھاوہ ھی کی بیٹی کا کہنا تھا کہ سوہاوہ کی دھرتی پر اس تقریب کا ھونا اور اس کمپنی سے مل کر کام کا آغاز میرا دیرینہ خواب تھا جو بابر کیانی سے مل کر مکمل ھوا اور یہ سب ممکن ھوا میرے ماں باپ کی دعاؤں سے اور آج اس پنڈال میں موجود سبھی بہن بھائیوں نے میرا پہلے بھی ساتھ دیا آج بھی میں آپ سب کی مشکور ہوں
سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید معید شاہ نے بہت خوبصورتی سے ادا کئے اور ھر لفظ کو جیسے مالا کی صورت پرویا ھر لفظ کانوں سے ھوتا سیدھا دل میں اترا دیکھنے والوں نے کچھ جزباتی مناظر بھی دیکھے
چکوال سے آئے مہمانوں نے بھی کمپنی پر نہ صرف اعتماد کی بات کی بلکہ یہ کہا کہ اسے جوائن کرنے میں لمحہ بھر بھی دیر نہ کی جائے کیونکہ ھم چکوال میں اسی کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور پاکستان کے دیگر شہروں میں میں ایسے ھی سہولت سے آراستہ کیا گیا ھے جیسا کہ سوہاوہ
*آخر میں*
میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے بابر کیانی برانچ مینیجر سوھاوہ کا کہنا تھا کہ اک ڈر تھا کہ لوگ نجانے الحیات گروپ کو سمجھیں گے کہ نہیں ھم نے 400 نشستیں دیس پردیس مارکی میں لگائیں اور سوھاوہ پریس کلب کی جانب سے یہ پروگرام لائیو تین فیس بک اکاؤنٹ پر چلایا گیا ایوینٹ کو ھزاروں لوگوں نے گھر بیٹھ کر دیکھا اور حال میں بھی لوگ کھڑے پائے گئے ۔
*سب سے پہلے سوھاوہ پریس کلب* کا شکریہ ادا کیا گیا کہ پوری ٹیم نے اس ایونٹ کو بہترین انداز میں نہ صرف مینج کیا بلکہ اس ایونٹ کو کامیاب کرنے کا سہرا *سوھاوہ پریس کلب* کے سر جاتا ھے
اسکے بعد پنڈال میں موجود تمام احباب کا شکریہ ادا کیا گیا جس میں خاص طور پر ان بہنوں کا جو دیر ھونے کے باوجود اس پروگرام میں شامل رہیں۔اسکے بعد سوھاوہ بار سے وکلا حضرات و ڈاکٹرز،اساتذہ خاص طور پر ابنِ خلدون سکول سسٹم ڈھوک امب اور دیگر دور و نزدیک سے آئے ہوئے شامل افراد کا
اور انتظامیہ کی جانب سے بہترین ضیافت کا اہتمام بھی شامل تھا



