اہم خبریںپنجاب

اسلام آباد میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ، سبزی منڈی میں درجنوں دکانیں خاکستر

اسلام آباد : اسلام آباد میں آتشزدگی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سبزی منڈی میں پیش آیا جہاں درجنوں دکانیں اور کھوکھے جل کر خاکستر ہو گئے۔

پولیس کے مطابق آگ پہلے گھاس میں لگی اور تیز آندھی کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، آگ نے ارد گرد موجود دکانوں اور کھوکھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ پر دو گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پایا۔۔ آگ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You