اسلامک رائٹرز موومنٹ پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں کا دینی و عصری علوم کی عظیم درسگاہ اثریہ

اسلامک رائٹرز موومنٹ پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں کا دینی و عصری علوم کی عظیم درسگاہ اثریہ سکولز اینڈ کالج جہلم کا دورہ
اسلامک رائٹرز موومنٹ پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں کا محمد زاہد خورشید کو ممبر بننے کی خصوصی دعوت
اسلامک رائٹرز موومنٹ پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں کا دینی و عصری علوم کی عظیم درسگاہ اثریہ اسلامک ماڈل سکول جہلم کا دورہ , سکول پرنسپل اور جہلم کے نامور صحافی زاہد خورشید سے خصوصی ملاقات. اسلامک رائٹرز موومنٹ پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں نے اثریہ اسلامک ماڈل سکول جہلم کا دورہ کیا, جس میں اسلامک رائٹرز موومنٹ پنجاب کے سرپرست اور نامور کالم نگار کیپٹن ( ر ) غلام شبیر منہاس, ایکسپریس میڈیا سے تعلق رکھنے والے فیچر رائٹر محترم بلال بشیر, روزنامہ مشرق اور نوائے وقت کے لکھاری اسامہ قاسم, کالم نگار طاہر ایوب جنجوعہ, چکوال کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی طیب قاسم, حکیم زکریا اور بلال معاویہ شامل تھے۔ ملاقات میں جہلم اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں جامعہ اثریہ کے دینی و عصری علوم کی ترویج و اشاعت کے کام کو سراہا گیا, اس کے علاوہ حالات حاضرہ, ملکی سلامتی اور خود مختاری کو درپیش چیلنجز اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے میڈیا کے مثبت کردار اور اس حوالے سے عوام میں اجتماعی شعور کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔



