پنجاب

اسرا ئیل کا سکول پر حملہ بزدلانہ اور غیر انسانی فعل،جتنی مذمت کی جائے کم ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

اسرا ئیل کا سکول پر حملہ بزدلانہ اور غیر انسانی فعل،جتنی مذمت کی جائے کم ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

فلسطین میں اسرائیل اور امریکہ کا گٹھ جوڑ کھل کر واضع ہوگیا ہے اقوام متحدہ و عالمی طاقتیں نوٹس لیں:گفتگو

اسلام دشمن قوتوں کے مقابلے کیلئے ضروری ہے کہ مسلم امہ اتحاد و اتفاق کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں:چیئرمین

سکول،مساجد،ہسپتال اور پناہ گزین کیمپ اسرائیلی حملوں سے کچھ بھی محفوظ نہیں،جنگی جنون ختم کرانے کی ضرورت ہے

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے مشرقی غزہ میں التابین اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا سکول پر حملہ بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،اسرائیلی حملے میں سو سے زائد نہتے و معصوم شہریوں کی ہلاکت اور متعدد کا زخمی ہونا عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے،فلسطین میں اسرائیل اور امریکہ کا گٹھ جوڑ کھل کر واضع ہوگیا ہے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ غزہ میں جاری انسانیت کے قتل عام کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اس کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ اور درپیش چیلنجز کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ مسلم امہ آپسی اختلافات کو بھلاتے ہوئے اتحاد و اتفاق کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں اس سے جہاں اسلام مخالف طاقتوں کا قلع قمع ہوگا وہاں مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام بھی دوبارہ پا لیں گے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سکول،مساجد،ہسپتال اور پناہ گزین کیمپ اسرائیلی حملوں سے کچھ بھی محفوظ نہیں ہے،اسرائیل کا بڑھتے ہوئے ظلم اور انسانیت سوز اقدامات کے آگے بند نہ باندھا گیا تو پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You