انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں 2 افسروں سمیت 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق۔

اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں 2 افسروں سمیت 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق۔

فوج کے تینوں اہلکار حماس کے ایک حملے میں مارے گئے۔اسرائیلی فوج

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اور ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اورایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے تینوں اہلکار حماس کے ایک حملے میں مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق کفیربریگیڈ کا ڈپٹی کمپنی کمانڈر کیپٹن ایلی گیبریل اتدیگی حماس کے حملےمیں ماراگیا۔ائی ڈی ایف نے مزید بتایا کہ ریزرو فوج کا میجر ہلیل دینار اور سارجنٹ نتھانیئل پیسچ بھی شمالی غزہ میں ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جوابی کارروائیوں کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You