سندھ

اردو محبت کی زبان ہے جس میں ایک لڑی کی طرح پاکستانی زبانوں کے پھول پروئے ہوئےہیں

*اردو محبت کی زبان ہے جس میں ایک لڑی کی طرح پاکستانی زبانوں کے پھول پروئے ہوئےہیں،گورنر گلگت بلتستان*

*گلگت بلتستان میں اردو کے فروغ اور تلفظ کی اصلاح کے لیے ورک شاپس کا انعقاد کیا جانا چاہیے.*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی نجی دورے میں کراچی آمد پر سماجی خدمات کیلئے سرگرم جواں سال انسانیت دوست عمار پہنور کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر اردو لغت بورڈ، کراچی کے ارکان نےگورنر سے ملاقات کی اور ان کو اردو لغت بورڈ کی مرتب کردہ بائیس جلدوں پر مشتمل اردو لغت "تاریخی اصول پر” اور لغت نویسی کے ضمن میں ادارے کی دیگر خدمات سے آگاہ کیا. عزت مآب گورنر کی خدمت میں اسکالر و رکن مجلس ادارت طارق بن آزاد اور غلام قادر کلادی نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغِ قومی زبان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی جانب سے ادارے کی مطبوعات کا تحفہ پیش کیا. اس موقع پر گورنر نے قومی زبان کی عظیم خدمت کرنے والے اس ادارے کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ کراچی آمد پر باقاعدہ اردو لغت بورڈ ، کراچی دورے کا عندیہ بھی دیا. انھوں نے کراچی میں اردو بولنے والوں کے تلفظ کی خوبی کا سراہتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں بھی فروغ اردو اور صحیح تلفظ کی تربیت کیلئے ورک شاپس کا انعقاد کیا جانا چاہیے. غلام قادر کلادی ارارہ فروغ قومی زبان کا ماہانہ جریدہ "اخبار اردو” کا حالیہ شمارہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی خدمت میں پیش کیا جبکہ طارق بن آزاد اردو لغت بورڈ کی خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی خدمت میں طارق بن آزاد اردو لغت بورڈ کراچی کی مطبوعات کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر اقبال دلبر اور عمار پہنور بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You