
احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر بن گئے۔
جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کے نمائندہ کی جگہ اختر حسین کے استعفے سے خالی ہوئی ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر بن گئے۔ پاکستان بارکونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان بار کونسل کے مطابق احسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رُکن منتخب ہوئے ہیں اور آئندہ 2 سال تک کمیشن کے رکن رہیں گے۔جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بارکونسل کے نمائندہ کی جگہ اخترحسین کے استعفے سے خالی ہوئی ہے۔



