اہم خبریں

آپ کو خود سنبھلنا ھوگا

آپ کو خود سنبھلنا ھوگا

آپ کے رہنما و حکمراں آپ کو بینظیر انکم سپورٹس جیسی اسکیموں کے ذریعے بھکاری بناتے چلے آرھے ہیں۔ آپ کی عزت کا جنازہ نکال چکے ہیں اب آپ میں نہ حیا ھے نہ شرم اور نہ ہی عزتِ نفس اسی لیئے ایک جانب آپ اور دوسری جانب آپ کا گھرانہ پاکستان کے معاشرے کو اخلاقی و جسمانی گند و غلاظت میں اس مقام پر لے گیا ھے جہاں الله کا غیظ و غضب ھے۔ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیک کو اسی لیئے برا ترین کہا ھے اور سمجھا ھے۔ ایک امتی ھونے کے ناطے محنت و مشقت اور اپنا ذریعہ معاش بڑھائیں چھوٹا سا کاروبار شروع کریں میرا ایمان اور یقین ھے الله برکت فرمائے گا کام کرنے کو لاکھوں ذرائع ہیں مگر آپ خود کو آرام طلب اور حرام طلب بنائے رکھے ھوئے ہیں۔ معزز مفتیان کرام نے فتویٰ جاری کیا ھوا ھے کہ بھکاریوں کو بھیک دینا گناہ کبیرہ ھے۔ درحقیقت امداد کے مستحق سفید پوش محنت و مزدوری کرنے والے لوگ ہیں جن میں سب سے زیادہ تنخواہ دار طبقہ ھے رہی بات روز کمانے والے ایماندار سچے کی مدد جائز ھے وہ مزدور جو محنت انصاف سے نہ کرے اور اپنی مزدوری زیادہ سے زیادہ بڑھائے ایسے مزدور قابل بائیکاٹ ہیں۔ یاد رھے کہ جھوٹ مکاری اور دھوکہ پر قرآن پاک نے سخت ناپسندگی کا اظہار کیا ھے۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You