دلچسپ و عجیب

آسٹریلیا کے سکول نے دنیا کی بہترین عمارت کا اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا کی بہترین عمارت کا ٹائٹل آسٹریلیا کے سکول نے اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مضافاتی علاقے چیپینڈیل میں قائم ڈارلنگٹن پبلک سکول نے خوبصورتی میں تمام فلک بوس عمارتوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں ’ورلڈ آرکیٹیکچر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جہاں 220 خوبصورت اور بلند و بالا عمارتوں میں سے چیپینڈیل کے سکول نے ’ورلڈ بلڈنگ آف 2024 کا ٹائٹل جیتا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سکول کی یہ عمارت اپنی خوبصورتی کی وجہ سے 2013 میں بھی آکلینڈ آرٹ گیلری توئی او تماکی میں پہلا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک پرانی عمارت تھی، جسے سڈنی کے آرکیٹیک نے اپنی مہارت سے پرکشش بنایا ہے، اس بلڈنگ کی ایک مخصوص ساؤ ٹوتھ چھت ہے جبکہ اسکول میں بچوں کے کھیلنے کے لیے ایک بڑا باسکٹ بال کورٹ اور ایک کمیونٹی گارڈن بھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ورلڈ آرکیٹیکچر فیسٹیول 18 مختلف کیٹیگریز پر مشتمل تھا جس میں سنگاپور میں بزرگ شہریوں کے لیے بنائے گئے ایک ہاؤسنگ کمپلیکس اور ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک چھت پر بنائے گئے ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ کی عمارت کے ڈیزائن کو بھی سراہا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You