انٹرنیشنلاہم خبریں

آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان۔

افغان سفارتخانہ جون 2026 کے بعد اپنی سرگرمیاں بند کر دے گا۔محکمہ خارجہ و تجارتی امور آسٹریلیا

آسٹریلیا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آسٹریلیا نے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔طالبان رجیم کی غیر جمہوری، پرتشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔محکمہ خارجہ و تجارتی امور آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغان سفارتخانہ جون 2026 کے بعد اپنی سرگرمیاں بند کر دے گا، طالبان کے متعین سفارتکار اور اعزازی قونصلر سمیت کسی نمائندے کو قبول نہیں کریں گے۔آسٹریلوی جریدے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے طالبان رجیم کو افغان عوام کے جائز نمائندے کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکام نے افغان طالبان رجیم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اختلاف رائے پر بندشوں کی شدید مذمت کی ہے۔ریفیوجی کونسل آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شہری، طالبان رجیم کے اداروں سے دستاویزات حاصل کرنے سے بھی خوفزدہ ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You