سندھ

آزاد اُمیدوار حلقہ این اے 233 سیدوقارمحمدشاہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں زوروشور سے جاری

آزاد اُمیدوار حلقہ این اے 233 سیدوقارمحمدشاہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں زوروشور سے جاری

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

آزاد اُمیدوار حلقہ این اے 233 سیدوقارمحمدشاہ نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں کھڈی اسٹاپ،زمان ٹاؤن،کےایریامیں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ حلقہ این اے 233 کے عوام 8 فروری کو انتخابی نشان (ابابیل) پر مہر لگا کر حلقہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کی بنیاد رکھیں گے،8 فروری کو مفاد پرستی اور خود غرضی کی سیاست کرنیوالوں کا بوریا بستر گول ہوجائے گا،سیدوقارشاہ نےمزیدکہاکہ متعدد سماجی تنظیموں کے رہنماؤں میں زوالقرنین شاہ، امجدجدون، أمین جدون،ذیشان احمد، أصف چوہدری، ارمان، سمیت علاقہ معززین کی جانب سےحلقہ این اے233 میں سیدوقارمحمدشاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب سے سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہے سیاست عوامی خدمت اور اپنے حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کی ہے۔مخالفین حلقہ کے عوام کو ایک مرتبہ پھر ورغلانے اورانہیں سبزباغ دکھاکر جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔سیدوقارمحمدشاہ مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 233 کے باشعور عوام سیاسی طورپر بیدارہوچکے ہیں اور اب حلقےکی عوام مخالفین کےجھوٹے نعروں اورخالی وعدوں پر یقین نہیں رکھتے۔انہوں نے مزید کہاکہ انشاء اللہ حلقہ کی عوام کے تعاون سے 8 فروری کو کامیاب ہوکر حلقہ کے مسائل اور مشکلات کو دورکرنے میں اپنابھرپورجدوجہدکرینگے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You