آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے کراچی کے معروف بزنس مین سرفراز علی آرائیں کہ اغوا برائے





آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے کراچی کے معروف بزنس مین سرفراز علی آرائیں کہ اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف آرائیں برادری نے تھانہ شاہ لطیف کے سامنے احتجاج کیا
احتجاج میں آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی
کراچی
(رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
کراچی کے معروف بزنس مین آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن کے سرپرست اعلی سرفراز علی آرائیں کو چند روز قبل پولیس اہلکاروں PC. ملک خاور، PC امام بخش زرداری، PC شکیل، PC. افتخار خان، کی جانب سے اغوا برائے تاوان پھر سرفراز آرائیں کی رہائی کے بعد سرفراز
علی آرائیں نے اغوا کی ساری داستان پولیس کے اعلی افسران کو بتا دی، شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے پر آئی جی سندھ نے چاروں اہلکاروں کو معطل کر کے گارڈن ہیڈ کوارٹر بھیج دیا، اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف آرائیں برادری نے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا، احتجاج میں چیئرمین آئل ٹینکر ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری ایوب آرائیں، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہداقبال آرائیں، آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن کے صدر اشرف آرائیں، نائب صدر پپو آرائیں، جنرل سیکرٹری علی آرائیں، حنیف آرائیں، نوید اکمل آرائیں، حاجی چند زیب خان، انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے حلقہ شیرپاؤ کے صدر انوار آرائیں، جنرل سیکٹری راشدآرائیں، محمد سلیم آرائیں، ڈاکٹر افضل آرائیں، ڈاکٹر ادریس آرائیں، انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے دیگر حلقہ جات کے عہدے دران کراچی سمیت سندھ بھر سے آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنما سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی، احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے 48 گھنٹوں میں اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف FiR درج کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا، آخر میں احتجاج میں آئے ہوئے افراد کو سرپرست اعلی آرائیں برادری اتحاد سرفراز علی آرائیں سمیت دیگر عہدے دران نے شکریہ ادا کیا



