اہم خبریںپنجاب

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کو تبدیل کر دیا گیا، محکمے کی جانب سے ان کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کے بعد ایک اور اہم تبدیلی دیکھنے میں آئی۔اسلام آباد کے آئی جی عامر ذوالفقار کو تبدیل کر دیا گیا۔عامر ذوالفقار آئی جی موٹروے پولیس بھی رہ چکے تھے۔قاضی جمیل الرحمن نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کر دئیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

قاضی جمیل الرحمان 22 ویں گریڈ کے آفیسر ہیں۔ قاضی جمیل الرحمان اس سے قبل خیبرپختونخوا میں خدمات انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ عامر ذوالفقار کی تبدیلی ایک ایسے واقعے میں کی گئی ہے جب 2 جنوری کو اسلام آباد میں 22 سال نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے قتل کر دیا تھا۔اسامہ قتل کیس میں پانچ ملزمان اس وقت زیر حراست ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You