یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس میں منشیات، کرپشن اور جرائم کے خلاف مشترکہ سیمینار

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس میں منشیات، کرپشن اور جرائم کے خلاف مشترکہ سیمینار کا انعقاد









اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان انفارمر ایجنسی اور کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ضلع شیخوپورہ کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) نیو کیمپس کالا شاہ کاکو، ضلع شیخوپورہ میں منشیات، کرپشن اور جرائم کے خلاف ایک خصوصی مشترکہ آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ کرنل نسیم عباس، ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ضلع شیخوپورہ، رانا جاوید اقبال، ڈپٹی کوآرڈینیٹر پنجاب، اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان انفارمر ایجنسی، جبکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر امجد حسین نے خصوصی شرکت کی۔
یہ آگاہی سیمینار اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان انفارمر ایجنسی کے مرکزی چیئرمین پاکستان محمد ریحان اظہر کے وژن اور تنظیمی منشور کے مطابق، سیکرٹری جنرل پاکستان محمد آصف اقبال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منعقد کیا گیا، جسے محمد عبداللہ جاوید نے آرگنائز کیا۔
تنظیم کی مرکزی قیادت کے وژن کے مطابق پاکستان کے تمام صوبوں میں یونیورسٹیوں، کالجز، اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں منشیات، کرپشن اور جرائم کے خلاف آگاہی مہم کو مزید وسعت دی جائے گی اور دی جا رہی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو ان سماجی برائیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
اس مہم کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کو ایک محفوظ پاکستان، صحت مند تعلیمی ماحول اور کھیلوں کے مثبت مواقع فراہم کرنے کے لیے شعور بیدار کرنا ہے، تاکہ ہماری نوجوان نسل ایک پُرامن، محفوظ اور صحت مند معاشرے میں اپنی تعلیمی، اخلاقی اور جسمانی نشوونما مکمل کر سکے۔
ہمارا عزم: کرپشن، منشیات اور جرائم سے پاک پاکستان۔
پاکستان زندہ باد!



