گجرات

گجرات:تھانہ رحمانیہ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاون 4ملزمان گرفتار،2420گرام چرس

گجرات:تھانہ رحمانیہ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاون 4ملزمان گرفتار،2420گرام چرس اور پسٹل30بور برآمد۔*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ SI سجاد احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ قمر عباس 2۔ فیضان احمد 3۔ کامران 4۔ آصف شامل ہیں ۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2420 گرام چرس اورناجائزاسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ پولیس نےگرفتارملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او گجرات

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You