ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا اردل روم، 11 ملازمین برطرف، 3 کی سروس ضبط، سب انسپکٹر کی اے ایس آئی

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا اردل روم، 11 ملازمین برطرف، 3 کی سروس ضبط، سب انسپکٹر کی اے ایس آئی کے رینک پر تنزلی محکمہ سے برخاست۔
فرائض میں غفلت، محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث کسی بھی پولیس ملازم کے خلاف بلاامتیاز اور سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او گجرات
تفصیلات کے مطابق اردل روم میں 11 پولیس ملازمان کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا، جبکہ 3 پولیس ملازمان کی سروس ضبط کرنے کی سزا دی گئی۔ مزید برآں 08 پولیس ملازمان کو سنشور کی سزا سنائی گئی اور 02 پولیس ملازمان کی تنخواہ میں تنزلی کردی گئی ۔اسی طرح ایک پولیس افسر کو محکمانہ سزا کے طور پر رینک میں تنزلی دیتے ہوئے سب انسپکٹر سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کر کے محکمہ سے برخاست کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ خود احتسابی اور کڑے احتساب کا عمل آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہے گا تاکہ گجرات پولیس کو مزید منظم، ذمہ دار، پیشہ ورانہ اور عوام دوست فورس بنایا جا سکے۔
ڈی پی او گجرات نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا، قانون اور محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں، بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔



