اہم خبریںجہلم

ڈی پی او جہلم نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے

جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،

تفصلات کے مطابق ڈی پی او جہلم نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے،انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا گیا ،متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا، ڈی پی ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

جہلم ڈومیلی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف اہم کاروائی، چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار ،تفصلات کے مطابق اشتہاری مجرم کی شناخت خرم شہزاد کے نام سے ہوئی ہے ،مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

جہلم پولیس لائینز جہلم میں جاری لوئر کلاس کورس کے لئے ریسکیو 1122 کی طرف سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،تفصلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انچارج رانا سعید نے لوئر کلاس کے شرکاء کو مختلف امور پر لیکچر دیا، ریسکیو 1122 کے عملے کی طرف سے مختلف تربیتی مشقوں کی پریکٹس بھی کروائی گئی،تربیتی ورکشاپ میں کسی حادثہ کی صورت میں فوری ریسپانس دیتے ہوئے جان بچانے کے مختلف طریقے سکھائے گئے،جہلم پولیس نے کالا گجراں ہوٹل واقع میں امدادی کارروائیوں میں بہترین خدمات سر انجام دیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انچارج رانا سعید ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122 کے سکھائے گئے طریقوں پر عمل پیرا ہو کر قیمتی جانوں اور نقصان سے بچا جا سکتا ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انچارج رانا سعید۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You