اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ریسکیو کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کوپھول اور مٹھائی پیش کی اور عید کی مبارک باد دی

از دفتر: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ڈپٹی کمشنر جہلم جناب سیف انور جپہ کا ریسکیو1122اسٹیشن جہلم کا دورہ

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ریسکیو کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کوپھول اور مٹھائی پیش کی اور عید کی مبارک باد دی۔


ڈپٹی کمشنر جہلم جناب سیف انور جپہ نے ریسکیو 1122 جہلم اسٹیشن کا دورہ کیا۔کنٹرول روم انچارج صابر حسین نے ان کا استقبال کیا۔
اس دوران انہوں نے سٹاف پریڈ کا معائنہ کیا، کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی منتقلی اور ڈس انفیکشن سپرے سے متعلق ریکارڈ،

ایمرجنسی وہیکلز کی ورکنگ کو چیک کیا، کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ چیک کیا۔کنٹرول روم انچارج صابر حسین نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے جہلم اسٹیشن کی حکمت عملی اور تیاری کے بارے میں بریف کیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے ریسکیو کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کوپھول اور مٹھائی پیش کی اور عید کی مبارک باد دی۔انہوں نے کرونا جیسی وبا میں بھر پور کام کرنے پر ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا۔
نے ریسکیواسٹیشن جہلم کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔اورانہوں نے حالیہ بارشوں اورممکنہ سیلاب میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے اور لوگوں کوبروقت ریسکیو کرنے کی تاکید کی۔
کنٹرول روم انچارج صابر حسین نے ڈپٹی کمشنر صاحب کے ریسکیو اسٹیشن جہلم دورہ کرنے اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیااور اس بات کا یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔

میڈیا کو آرڈینیٹر
محسن بشیر، ریسکیو 1122 جہلم

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You