جہلم

چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس کی اہم کارروائی، ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری رسپانس

چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس کی اہم کارروائی، ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری رسپانس،تھانہ سٹی پولیس نے تبدیل ہونے والا موٹر سائیکل تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا،

جہلم :- شہری کا موٹر سائیکل غلط فہمی کے باعث ایک دوسرے موٹر سائیکل سے تبدیل ہو گیا تھا،

اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل کو ٹریس کیا اور تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا،

شہری کا جہلم پولیس کے بروقت رسپانس، فوری کارروائی اور موٹر سائیکل کی بحفاظت واپسی پر جہلم پولیس سے اظہار تشکر،

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You