پنجاب

چاند باغ سکول و کالج مریدکے میں منشیات، کرپشن اور جرائم کے خلاف خصوصی آگاہی سیمینار

چاند باغ سکول و کالج مریدکے میں منشیات، کرپشن اور جرائم کے خلاف خصوصی آگاہی سیمینار

مریدکے، ضلع شیخوپورہ:
اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان انفارمر ایجنسی کے زیرِ اہتمام چاند باغ سکول و کالج مریدکے، ضلع شیخوپورہ میں نوجوان نسل میں آگاہی، شعور اور بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک خصوصی آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو منشیات، جرائم اور کرپشن جیسی سماجی برائیوں کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور انہیں ایک محفوظ، صحت مند اور روشن مستقبل کی جانب راغب کرنا تھا۔ پروگرام کا مرکزی پیغام "منشیات، جرائم اور کرپشن سے پاک پاکستان” تھا۔

پروگرام کے آرگنائزر ڈپٹی کوآرڈینیٹر پنجاب رانا جاوید اقبال تھے، سیمینار میں وائس پرنسپل چاند باغ سکول و کالج اختر حسین، سیکرٹری جنرل اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان محمد آصف اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈاکٹر زبیر امجد نے خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ضلع شیخوپورہ لیفٹیننٹ کرنل نسیم عباس نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔

نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے نوجوان نسل کو منشیات، جرائم، کرپشن اور دہشت گردی جیسی برائیوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ نوجوانوں کو تعلیم، کھیلوں، مثبت سرگرمیوں اور صحت مند ماحول کی طرف راغب کرکے ایک مضبوط اور محفوظ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین محمد ریحان اظہر کے وژن اور منشور کے مطابق ادارہ متعلقہ سرکاری اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے ملک بھر میں آگاہی پروگرامز، تربیتی نشستوں، سیمینارز، کھلی کچہریوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

سیمینار میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں نوجوانوں کو منشیات، کرپشن اور جرائم سے محفوظ بنانے، قانون پسندی کو فروغ دینے اور انہیں تعلیم و کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

پروگرام کے اختتام پر اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ضلع شیخوپورہ لیفٹیننٹ کرنل نسیم عباس اور چاند باغ سکول و کالج کی انتظامیہ/پرنسپل کو اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس اسوسییشن اف پاکستان انفارمر ایجنسی کے ساتھ خصوصی تعاون کے لیے اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

ہمارا عزم منشیات سے پاک پاکستان
پاکستان زندہ باد۔ منجانب مینجمنٹ انتظامیہ اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسییشن اف پاکستان انفارمر ایجنسی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You