جہلم

پولیس خدمت مرکز جہلم کے عملہ کی احسن کارروائی، سال 2020 سے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ

پولیس خدمت مرکز جہلم کے عملہ کی احسن کارروائی، سال 2020 سے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

پولیس خدمت مرکز جہلم کے عملہ نے ریکارڈ کی مؤثر جانچ پڑتال کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے سال 2020 سے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،

اشتہاری مجرم پولیس خدمت مرکز جہلم پر کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے آیا تھا،

خدمت مرکز کے عملہ نے کوائف اور پولیس ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص ضلع اوکاڑہ کے تھانہ دیپالپور سٹی میں درج موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں سال 2020 سے پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم ہے،

خدمت مرکز کے عملہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کرنے کے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں،

پولیس ریکارڈ کی مؤثر جانچ پڑتال اور جدید نظام کے ذریعے جرائم پیشہ و مطلوب عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کا سلسلہ جاری رہے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You