پنڈدادن خان مین چوک محمدیہ میں اوپن واٹر سپلائی ہودیاں 15 سالہ بچہ گر کر زخمی
پنڈدادن خان کھلی ہودیاں نہ صرف حادثہ کا سبب بن رہی ہیں بلکہ گندے پانی کی سپلائی کا موجب بھی بن رہی ہیں اعلی احکام نوٹس لیں
پنڈدادن خان محکمہ واٹر سپلائی لائن کی اوپن وال ہودیاں نہ صرف حادثہ کا سبب بن رہی ہیں بلکہ گندے پانی کی سپلائی کا موجب بھی بن رہی ہیں مین بازار چوک محمدیہ میں کھلی ہودی میں 15 سالہ بچہ گر کر زخمی ھو گیا جسکو لوگوں نے مشکل سے باہر نکلا سماجی حلقوں نے اعلی احکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہودیاں کو کور کرایا جاے تاکہ صاف پانی کی سپلائی کے ساتھ ساتھ حادثات سے بھی بچاو ممکن ھو سکے
عمران حیدرببلی.. پنڈدادن خان