
پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک۔
11 جنوری کو ہلاک کیے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو ہلاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ائی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ 11 جنوری کو ہلاک کیے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے، افغان شہری افغانستان کے صوبے پکتیا کے علاقے بلورائی کا رہائشی تھا۔