انٹرنیشنلاہم خبریں

وزیر خارجہ اور سعودی وزیر کا رابطہ، دو طرفہ تعاون کا جائزہ،مزید فروغ پر اتفاق

وزیر خارجہ اور سعودی وزیر کا رابطہ، دو طرفہ تعاون کا جائزہ،مزید فروغ پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب عادل الجبیر کیساتھ رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور اس کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔

تفصیل کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین، ہائیوں پر محیط، دیرینہ، گہرے اور برادرانہ مراسم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You