وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جہلم آمد پر طالب علم محمد دیان جمشید کا منفرد اندازِ عقیدت، خوبصورت

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جہلم آمد پر طالب علم محمد دیان جمشید کا منفرد اندازِ عقیدت، خوبصورت پورٹریٹ بنا ڈالا
طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ محمدزاہدخورشید
جہلم(نامہ نگار) وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جہلم آمد کی خوشی میں اثریہ اسکولز اینڈ بوائز کالج کے طالب علم محمد ریان جمشید (جماعت ہفتم) نے اپنی فنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ایک خوبصورت پورٹریٹ تیار کیا۔
طالب علم نے اپنی تخلیقی مہارت اور فنِ مصوری کے ذریعے محترمہ مریم نواز شریف سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔ کم عمری میں اس قدر خوبصورت فن پارہ تیار کرنا طالب علم کی تخلیقی صلاحیتوں، محنت اور دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس موقع پر ادارے کی انتظامیہ اور اساتذہ نے طالب علم کی کاوش کو سراہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی اور امید ظاہر کی کہ ایسے باصلاحیت طلبہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔



