کالم/مضامین

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ھانہ اے سیکشن پولیس کی کامیاب کارروائی دو ملزمان گرفتار

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ھانہ اے سیکشن پولیس کی کامیاب کارروائی دو ملزمان گرفتار، 11 عدد چوری شدہ بیٹریاں برآمد۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی خصوصی ہدایات پر ضلع پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رضوان خواجہ اور ارباز خواجہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے مونے بازار مرتضوی امام بارگاہ کے قریب ایک دوکان سے چوری کی تھی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو منوا آباد کے علاقے سے گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 11 عدد چوری شدہ بیٹریاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 350/2025 بجرم دفعہ 380، 381، 34 تعزیراتِ پاکستان تھانہ اے سیکشن نوابشاہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے اے سیکشن پولیس ٹیم کی اس شاندار کارکردگی کو سراہا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You