کالم/مضامین

ممتاز دانشور ڈاکٹر سید احمد الدین حسین کی پانچویں برسی منائی گی

وہ پاکستان کے معتبر ترین تعلیمی و تحقیقی اداروں کا فخر تھے

خصوصی رپورٹ (کاشف شمیم صدیقی)

ممتاز دانشور، بلند پایہ محقق اور علمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر سید احمد الدین حسین کی پانچویں برسی آج پاکستان کے مختلف شہروں میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر سید احمد الدین حسین شاہ صاحب مرحوم نے ساڑھے چار دہائیوں پر محیط مثالی علمی و تحقیقی سفر میں اپنی قابلیت اور فہم و فراست سے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ وہ وطن عزیز کے سب سے معتبر تعلیمی و تحقیقی اداروں کا سرمایہ افتخار رہے۔ ان اداروں میں نمایاں طور پر شامل ہیں:

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، جامعہ کراچی، جامعہ بلوچستان، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد، کامسیٹس یونیورسٹی، لیڈز یونیورسٹی، لاہور ایئر یونیورسٹی ، الخیر یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی۔

علمی خدمات اور تحقیقی ورثہ:

ڈاکٹر سید احمد الدین حسین شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے صفِ اول کے ماہر مانے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنی گہری بصیرت، بے مثل تجزیہ اور منفرد تدریسی اسلوب کے باعث نہ صرف طلبہ کے دلوں میں جگہ بنائی بلکہ عالمی سطح پر بھی علمی حلقوں میں پذیرائی حاصل کی۔

ان کی تحریریں، لیکچرز اور تحقیقی مقالے آج بھی سیاسیات اور بین الاقوامی امور کے طلبہ و اساتذہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ مرحوم کی علمی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے علم و تحقیق کو صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You