پنڈدادنخان
ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کی اہم کارروائی، 07 سالہ بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والا

ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کی اہم کارروائی، 07 سالہ بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کے احکامات کی روشنی میں تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 07 سالہ بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پنڈ دادنخان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا،
بچوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے،
بچوں کے خلاف جرائم اور اغواء کی کوششوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



