پنڈدادنخان

ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، شراب سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 02

ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، شراب سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 02 شراب سپلائر ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ برآمد، مقدمہ درج

تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی اور 02 شراب سپلائر ملزمان کو گرفتار کر لیا،

ملزم رکشہ پر بڑی مقدار میں شراب لے کر کھیوڑہ کے علاقہ میں فروخت کی غرض سے آ رہا تھا جس کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا،

ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 50 عدد بوتلیں اور 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے قبضہ میں لے لیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس غیر قانونی نیٹ ورک سے منسلک دیگر عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے،

جہلم پولیس منشیات اور شراب فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اور معاشرے کا امن و سکون تباہ کرنے والے ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی رہے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You