گجرات

مفت جہیز دینے کا لالچ دے کر سادہ لوہ شہریوں سے رقم بٹورنے والے نوسر باز گینگ کا سر غنہ گرفتار

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ مفت جہیز دینے کا لالچ دے کر سادہ لوہ شہریوں سے رقم بٹورنے والے نوسر باز گینگ کا سر غنہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق گجرات اور گردونواح میں ایک نوسرباز گینگ سرگرم تھا، جس نے جعلی ویلفیئر آرگنائزیشن قائم کر رکھی تھی۔ گینگ کے ارکان سادہ لوح شہریوں کو مفت جہیز دلوانے کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھنساتے اور مختلف طریقوں سے ان سے رقوم بٹورتے تھے شہریوں کو اس فراڈ سے محفوظ رکھنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے ایس ایچ او تھانہ شاہین انسپکٹر انجم شہزاد کو خصوصی ٹاسک دیا، جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ عمران سرور کو گرفتار کر لیا دورانِ تفتیش ملزم عمران سرور نے انکشاف کیا کہ وہ جعلی ویلفیئر آرگنائزیشن (یونیک ویلفیر آرگنائزیشن ) کے نام پر شہریوں کو مفت جہیز دلوانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ ملزم شہریوں کو فرنیچر شوروم پر لے جا کر فرنیچر پسند کرواتا اور دکاندار سے بل بھی بنوا لیتا تھا، بعد ازاں شہریوں کو بتایا جاتا کہ انہیں صرف ٹرک کا کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ ملزم شہریوں سے ٹرانسپورٹ کے نام پر رقم وصول کرکے سامان کی ڈیلیوری کا وعدہ کرتا، تاہم شہریوں کے وہاں سے روانہ ہونے کے بعد فرنیچر خریدے بغیر ہی فرار ہو جاتا تھاگجرات پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You